02:17 , 23 جون 2025
Watch Live

وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘، گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "محفوظ پنجاب” کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اور جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ داخلہ نے تمام گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار دیدیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی” میں درج کرنا ہوگا۔ ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری کرتے ہوئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اس پورٹل پر اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ’’ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15جون 2025 تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی گیسٹ ہاؤس میں آمد پر بھی ہوٹل آئی سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف ’’پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015‘‘ کے تحت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں صرف رجسٹرڈ ہوٹلز ہی ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر سے منسلک تھے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتے ہیں۔ رہائیشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم پیشہ عناصر پر شکنجہ مضبوط ہوگا اور امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION