02:29 , 25 اپریل 2025
Watch Live

لندن کے بجلی گھر میں آتشزدگی، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، سیکڑوں پروزایں بھی منسوخ

لندن کے بجلی گھر میں آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا، سیکڑوں پروزایں منسوخ کر دیں گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ پر اب بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی بند، سولہ ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔

انسداد دہشتگردی کمانڈ کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کو فی الحال عارضی طور پر بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION