01:27 , 22 اپریل 2025
Watch Live

یاسر حسین ڈکی بھائی اور رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑے!

یاسر حسین

معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں یوٹیوبرز اور ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے متعلق جاری بحث پر اپنی رائے دی ہے۔

یاسر حسین نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف اس حوالے سے بالکل واضح ہے۔ ان کے بقول، جو بھی شخص آج عزت حاصل کر چکا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہے، اور وہ ان تمام افراد کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے مقام حاصل کیا۔

انہوں نے خاص طور پر مقبول یوٹیوبرز ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے اپنی فیلڈ میں محنت کی ہے اور آج جو مقام پایا ہے وہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں دوسروں کے سفر اور جدوجہد کا احترام کرنا چاہیے، بجائے اس کے کہ ہم موازنہ کریں یا کم تر سمجھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر شخص کا سفر مختلف ہوتا ہے، اور جو محنت کرتا ہے وہ سراہے جانے کے قابل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION