01:54 , 23 جون 2025
Watch Live

یورپی یونین کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب: دھمکی نہیں، باہمی مفاد پر مبنی معاہدہ چاہتے ہیں

برسلز: یورپی یونین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کی دھمکی پر شدید ردعمل دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ احترام پر مبنی معاہدہ ہی دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

یورپی یونین کے تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے امریکی نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دھمکیوں پر نہیں بلکہ باہمی مفادات پر استوار ہو۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، امریکا کے ساتھ متوازن اور باعزت تجارتی تعلقات چاہتا ہے اور اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

یہ ردعمل ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یکم جون 2025 سے یورپی یونین سے درآمدی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ یورپی یونین امریکا سے تجارتی فائدہ اٹھا رہی ہے، اور کارپوریٹ جرمانے، وی اے ٹی، قانونی کارروائیوں اور کرنسی میں ہیرا پھیری جیسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION