02:25 , 23 جون 2025
Watch Live

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہو جائیں

ملتان / گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یورپ میں ملازمت کے جھوٹے وعدوں پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ملتان نے لودھراں اور ولایت آباد میں چھاپے مار کر دو ملزمان محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کو گرفتار کیا، جنہوں نے اٹلی اور اسپین میں نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے بالترتیب 6 لاکھ 15 ہزار اور 11 لاکھ 47 ہزار روپے ہتھیائے، مگر بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔

ادھر، ایف آئی اے گوجرانوالہ نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن میں دو ویزا ایجنٹ شامل ہیں۔ ملزم صداقت نے سینیگال کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ اسمگلنگ کی کوشش کی اور شہریوں سے 70 لاکھ روپے بٹورے۔ حادثے کے بعد مسافر لاپتہ ہو گئے۔

ملزم مرزا نعیم نے اسپین بھیجنے کے بہانے ایک شہری سے 20 لاکھ روپے اور 1,000 ڈالر لیے، مگر اسے موریطانیہ بھیج کر کشتی سے یورپ پہنچانے کی کوشش کی، تاہم متاثرہ شخص نے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی اختیار کی۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع کا انتخاب کریں، ورنہ جان و مال دونوں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION