02:24 , 22 اپریل 2025
Watch Live

یورپ میں 30 مارچ کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی

یورپ میں 30 مارچ کی صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا۔

یورپی یونین کے تمام ممالک جیسے جرمنی، فرانس، ناروے، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ، سپین، اٹلی، مالٹا، پرتگال، ڈنمارک، بیلجیم، سویڈن، آئس لینڈ، گرین لینڈ، بوسنیا، چیک ری پبلک، بلغاریہ اور رومانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں، اور 30 مارچ کو ان گھڑیوں کو دوبارہ آگے کیا جائے گا۔ گھڑیاں آگے کرنے کے بعد پاکستان اور یورپ کے درمیان وقت کا فرق چار گھنٹے سے کم ہو کر تین گھنٹے رہ جائے گا، جبکہ برطانیہ اور پرتگال کا پاکستانی معیاری وقت سے فرق پانچ گھنٹے سے کم ہو کر چار گھنٹے ہو جائے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION