03:00 , 16 جون 2025
Watch Live

آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر اسلام آباد میں "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب

اسلام آباد: آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستان کی شکرگزاری کے طور پر اسلام آباد میں "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ اس تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم شہباز شریف ہیں، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، غیرملکی سفارت کار، نائب وزیرِاعظم، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سمیت اہم شوبز شخصیات اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں میزبانوں نے کہا کہ صد شکر کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کر دیا۔ یہ صرف عسکری نہیں، بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، جس پر ہم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، اور فضا "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION