02:21 , 23 جون 2025
Watch Live

یومِ تکبیر: پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل

آج پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کو 27 سال مکمل ہو گئے۔ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی جوہری طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ ایٹمی تجربات بھارت کے دھماکوں کے جواب میں کیے گئے اور اس دن کو "یومِ تکبیر” کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے، جو پاکستان کے دفاعی خودمختاری کی علامت ہے۔

ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے کئی ایسے میزائل بھی تیار کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان 1984 میں ہی جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION