02:20 , 23 جون 2025
Watch Live

یوٹیوب نے مخصوص ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دیا

یوٹیوب نے حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد مخصوص ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دیا ہے۔

گوگل کے ذیلی پلیٹ فارم نے خاموشی سے اپنی آئی او ایس ایپ کا ورژن 20.22.1 جاری کیا، جس کے بعد صرف وہ آئی فون صارفین یوٹیوب دیکھ سکیں گے جن کی ڈیوائسز میں آئی او ایس 16 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہے۔

اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ کئی پرانے آئی فون ماڈلز، جیسے آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس، 7، 7 پلس، اور پہلی نسل کا آئی فون ایس ای، اب یوٹیوب کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ، آئی پوڈ ٹچ 7 کے صارفین بھی اپنی ڈیوائس پر یوٹیوب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ 2 جون کو جاری کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION