03:45 , 14 مئی 2025
Watch Live

یوٹیوب میوزک میں شاندار فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

اگر آپ یوٹیوب میوزک پر گانے سنتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے! گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے "Consistent Volume” نامی نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ گانوں کی آواز کا لیول خودکار طور پر بیلنس ہو جائے گا۔ بہت اونچی یا بہت مدھم آواز والے گانے اب زیادہ ہموار اور آرام دہ انداز میں سنائی دیں گے۔ یہ فیچر کانوں کو تیز آواز یا غیر متوازن ساؤنڈ سے بچانے میں مدد کرے گا۔

فی الحال محدود صارفین کیلئے ٹیسٹنگ جاری ہے۔ جلد یہ فیچر تمام صارفین کیلئے جاری کر دیا جائے گا۔ ابھی گوگل کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔ یہ فیچر طویل عرصے سے صارفین کا مطالبہ تھا، اور اب سننے کا تجربہ مزید بہتر ہونے جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION