03:15 , 16 جون 2025
Watch Live

یو اے ای، قطر اور بنگلادیش میں عید الاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان

یو اے ای، قطر اور الاضحیٰ اعلان

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی، جو کہ جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ پیر 9 جون سے معمول کے مطابق سرکاری امور دوبارہ شروع ہوں گے۔

ادھر قطر نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جس میں وقوف عرفہ اور عید کے ایام شامل ہیں۔

دوسری جانب، بنگلادیش نے سب کو حیران کرتے ہوئے 10 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق، کابینہ کی منظوری کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی، اور عوام کو سرکاری فیس بک پیج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

مزید برآں، سعودی عرب میں وقوف عرفہ 5 جون (جمعرات) کو ادا کیا جائے گا، جبکہ عید الاضحیٰ 6 جون (جمعہ) کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION