03:01 , 16 جون 2025
Watch Live

یو اے ای کا پاکستانی تاجروں کے لیے بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل نے بلوچستان کے تاجروں کے لیے بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری کرنے اور الگ ویزا فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین اور سی ای او سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں خلیفہ پورٹ سمیت اہم اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری اور حکومت سے حکومت تک تعاون کے تحت منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں کو یو اے ای کے سرکاری سرمایہ کاری پورٹل پر شائع کیا جائے گا تاکہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی، جس میں بزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام کے اہل ہوں گے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION