05:10 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ "دشمناسن” ریلیز

آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ایک نیا نغمہ "دشمن سن” جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ ان بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جنہوں نے 27 فروری 2019 کو بھارتی جنگی طیاروں کی سرحدی خلاف ورزی کو ناکام بنایا تھا۔

یہ نغمہ ملک کے بہادر سپاہیوں کے عزم و حوصلے کا اظہار ہے اور ہر دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مادرِ وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس نغمے کے بول احمد عظیم نے تحریر کیے ہیں، جبکہ اسے کامران اللہ خان نے نہ صرف گایا بلکہ اس کی دھن بھی ترتیب دی ہے۔

27 فروری 2019 – تاریخ کا یادگاردن

27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے عزم کو ثابت کرتے ہوئے بھارتی سرحدی خلاف ورزی کو ناکام بنایا اور دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔ اس کارروائی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION