08:50 , 12 نومبر 2025
Watch Live

آپریشن سندور: بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر دیے

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کے نام نہاد "آپریشن سندور” کے جھوٹے دعوؤں کو بروقت رد کرتے ہوئے ناقابلِ تردید شواہد دنیا کے سامنے رکھ دیے، جس سے بھارتی میڈیا کا فیک پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا، تاہم یہ سب خبریں جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئیں۔ بین الاقوامی میڈیا، فیکٹ چیکرز اور اداروں نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

گودی میڈیا نے نہ صرف جعلی خبروں اور ڈیپ فیک ویڈیوز کا سہارا لیا بلکہ جنگی جنون کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ بھارتی نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر حملے کا جھوٹا دعویٰ بھی کسی ثبوت کے بغیر سامنے آیا، جسے عالمی سطح پر کوئی پذیرائی نہ مل سکی۔

آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی پریس بریفنگز کے دوران ریڈار ڈیٹا، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کے لاگز اور زمینی شواہد پیش کیے۔ عالمی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دفاعی و سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان نے پیشہ ورانہ، ذمہ دارانہ اور حکمتِ عملی سے بھرپور ردعمل دیا، جبکہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے جھوٹے بیانیے، افواہوں اور فیک نیوز کے ذریعے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا۔

آئی ایس پی آر نے واضح پیغام دیا کہ اگر پاکستان پر جارحیت کی گئی تو جواب فوری، فیصلہ کن اور مؤثر ہوگا۔

بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے شفاف موقف اور عالمی برادری کو شامل کرنے کی پالیسی کو سراہا، جبکہ بھارت کی جانب سے تنازع کو بڑھانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION