02:25 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

آئی سی سی کی مہربانیاں، بھارت باآسانی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی کی مہربانیوں کی وجہ سے بھارت باآسانی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں گٹھ جوڑ کوئی نئی بات نہیں۔ یوں کہیں کہ بھارت کی آئی سی سی پر حکمرانی کبھی ختم نہ ہوگی تو بے جا نہ ہوگا۔ بھارت ایک بار پھر آئی سی سی کی مہربانی سے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے جب پاکستان آنے سے انکار کیا تو ایونٹ میں شرکت کیلئے اس نے آئی سی سی کو دبئی میں اپنے میچز کرانے کا پلان دیا جو منظور کرلیا گیا جس کے بعد بھارت نے اس کا خوب فائدہ اٹھایا۔ بھارتی بورڈ کو معلوم تھا کہ دبئی میں 38 لاکھ سے زائد بھارتی شہری مقیم ہیں یوں انہیں بھارت کو ہوم کراؤڈ میسر آسکے گا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ سے دو دن قبل دبئی پہنچی اور وکٹ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم تشکیل دی۔ نہ تو بھارت کو پاکستان میں موجود دیگر ٹیموں کی طرح سفر کرنا پڑا نہ ہی مختلف وکٹس کی کنڈیشن کے مطابق اپنی ٹیم میں بار بار تبدیلی کرنا پڑی۔ ایونٹ میں شریک صرف بھارت کو ہی معلوم تھا کہ اس کا نہ صرف سیمی فائنل بلکہ فائنل کہاں ہوگا۔

صرف بھارت کو ہی معلوم تھا کہ دبئی کی کون سی وکٹ کیسی ہوگی یہی وجہ تھی کہ آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو لوسکورنگ میچ میں شکست سے دوچار کیا جس پر کرکٹ مبصرین نے دبئی کی وکٹ پر بھارت کو ناقابل شکست قرار دیا ہے۔

آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری پر ملکی وغیر ملکی سینئر کرکٹرز نے آئی سی سی پر خوب تنقید کی ہے کیونکہ ایونٹ میں شریک کسی ٹیم کو نہیں معلوم تھا کہ ان کا سیمی فائنل کہاں ہوگا۔ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم سفر کر کے دبئی پہنچی وہیں آسٹریلیا کو بھی دبئی کا سفر کرنا پڑا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION