09:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

آئی فون 16 رواں سال کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا

رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 16 رہا۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 نے فروخت میں تمام اینڈرائیڈ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ فون مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جاپان میں خاص طور پر مقبول رہا۔ دوسرا نمبر آئی فون 16 پرو میکس، تیسرا آئی فون 16 پرو اور چوتھا آئی فون 15 کا رہا۔ پانچویں پوزیشن پر سیمسنگ گلیکسی اے16 فائیو جی رہا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے باوجود ایپل کے مہنگے فونز کی فروخت بدستور سب سے زیادہ رہی۔
یاد رہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 15 پرو میکس تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION