04:34 , 28 جولائی 2025
Watch Live

آئی فون17 لانچ؟ قیمت کا اعلان !

آئی فون17

دنیا بھر کے ٹیکنالوجی کے شوقین افراد ایپل کے اگلے اسمارٹ فون آئی فون17 کی لانچ کے منتظر ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیا آئی فون 17 پرو میکس ڈیزائن، کارکردگی اور قیمت کے لحاظ سے کیا کچھ نیا لا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل کی جانب سے آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متعارف کروائی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ابھی تک کمپنی کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہوا، تاہم ان خبروں نے شائقین اور ماہرین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

آئی فون 17 پرو میکس کی ممکنہ قیمت تقریباً 3,399 اماراتی درہم بتائی جا رہی ہے، جو اسے ایپل کی مہنگی ڈیوائسز میں شامل کرے گی۔ تاہم، حتمی قیمت مختلف ممالک میں مختلف ہو سکتی ہے۔

جہاں تک ڈیزائن کا تعلق ہے، اس میں بڑی تبدیلی کی توقع نہیں۔ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے اسکرین سائز بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ ہی رہنے کی توقع ہے، جیسا کہ آئی فون 16 سیریز میں تھا۔

سب سے اہم تبدیلی اے 19 پرو چِپ کی صورت میں آ سکتی ہے، جو جدید 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔ اس چپ کے ذریعے فون کی کارکردگی میں اضافہ اور بیٹری کی بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION