10:49 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

آئی پی ایل میچ کے دوران پاکستانی حملے کا سن کر کیا صورتحال تھی؟ مچل اسٹارک کی اہلیہ کا انکشاف

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے دوران دھرم شالہ میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوفناک تجربہ تھا۔

ایلیسا اپنے شوہر مچل اسٹارک کے ساتھ بھارت میں موجود تھیں اور دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ دیکھ رہی تھیں، جب اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں اور تماشائیوں کو فوری طور پر نکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے فقدان نے کھلاڑیوں اور اہل خانہ کو پریشان کر دیا۔ "ہمیں بتایا گیا سب ٹھیک ہے، لیکن اچانک بلیک آؤٹ اور اسٹیڈیم خالی کرانا تشویشناک تھا۔”

ایلیسا نے انکشاف کیا کہ مچل اسٹارک نے بتایا کہ 60 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں میزائل گرنے کی اطلاع ملی، جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت اسٹیڈیم خالی کرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں ایک تنگ کمرے میں منتقل کیا گیا، فاف ڈوپلیسی تو جوتے بھی نہیں پہن سکے، سب کے چہرے پریشان تھے۔”

واقعہ 8 مئی کو پیش آیا جب پنجاب کی بیٹنگ کے دوران 11ویں اوور میں میچ روکا گیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کو وجہ قرار دیا گیا، بعد میں میچ ختم کر دیا گیا۔

اگلے دن آئی پی ایل معطل کر دی گئی، تاہم اب بھارتی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ باقی میچز 17 مئی سے 3 جون تک کرائے جائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION