آرمی چیف نے بھارت سے نکالے گئے بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے بے دخل کیے گئے دو معصوم بچوں کے علاج کی ذمہ داری خود لے کر ایک قابلِ تحسین انسانی قدم اٹھایا ہے۔
عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) اپنے والد شاہد احمد کے ہمراہ دل کے علاج کے لیے حیدرآباد، سندھ سے بھارت کے شہر فرید آباد گئے تھے۔ سات سال کی جدوجہد کے بعد بھارتی ویزا حاصل ہوا، مگر پاہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی کے باعث 23 اپریل کو آپریشن کی تیاری کے باوجود بھارتی حکام نے انہیں 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
شاہد احمد نے بھارتی اقدام کو غیر انسانی اور سیاسی قرار دیا۔ وطن واپسی پر جنرل عاصم منیر نے فوری طور پر بچوں کا علاج راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) میں شروع کروایا۔
شاہد احمد کا کہنا تھا، "جنرل صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری مدد کی، اور میرے بچوں کو جس توجہ اور علاج کی سہولت AFIC میں دی جا رہی ہے، وہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔”
365 نیوز کے مارننگ شو "رائز اینڈ شائن” میں بھارت سے بے دخلی کے بعد زندگی بچانے والی ہارٹ سرجری سے محروم کیے گئے بچوں اور ان کے خاندان کو مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنا جذباتی سفر ناظرین سے شیئر کیا۔
شو کی میزبان نادیا خان اور زوہیب حسن نے اس موقع پر خاندان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی دیا، جس میں ان کی ہمت اور صبر کی تعریف کی گئی۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور عوام کی جانب سے بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار سامنے آیا۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
23 گھنٹے پہلے

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…16 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…18 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…23 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…23 گھنٹے پہلے

سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…2 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…7 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں…8 گھنٹے پہلے
وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کل صبح 10 بجے کابینہ کا اہم اجلاس طلب…9 گھنٹے پہلے

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے…1 گھنٹہ ago
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے…2 گھنٹے agoامن معاہدے پر عملدرآمد، حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے پر عملدرآمد کرتے…3 گھنٹے ago
پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید کی اسلامی گیمز میں کامیابی
پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید نے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں…3 گھنٹے ago
















