12:01 , 8 نومبر 2025
Watch Live

آرمی چیف کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فضائیہ اور اس کے شاہینوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور دشمن کے طیارے مار گرانے پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے تینوں افواج کے درمیان مثالی تعاون کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی جغرافیائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION