08:59 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

آرمی چیف کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیرزنز کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیرزنز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وارمنسٹر اور لارک ہل گیرزنز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدت پسندی کے منصوبے اور ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ بھی کیا۔ آرمی چیف کو برطانوی فوج کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس نظام کا بھی معائنہ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے، جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION