01:47 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں؟ ویزا حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ جانیں

Traveling to Australia? Here’s the Easiest Way to Apply for a Visa

ویزا کی درخواست دینے کا طریقہ آپ کے منتخب کردہ ویزا کی قسم پر منحصر ہے۔ مثلاً سیاحتی ویزا کے لیے انٹرویو یا بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ آسانی سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ ویزا آپ کو آپ کے گھر کے پتے پر بھیج دیا جاتا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ درخواست فارم کو درست طریقے سے پُر کیا جائے اور فراہم کردہ معلومات میں کوئی تضاد نہ ہو، ورنہ ویزا مسترد یا تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

سرکاری ویب سائٹ سے درخواست کا طریقہ
اگر آپ خود سرکاری ویب سائٹ سے درخواست دینا چاہتے ہیں تو درج ذیل مراحل مکمل کریں:

ویزا کی درست قسم کا انتخاب کریں

شرائط اور ہدایات غور سے پڑھیں

13 صفحات پر مشتمل فارم مکمل پُر کریں

تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کریں

ویزا فیس مکمل ادا کریں

فارم اور دستاویزات ویزا سینٹر میں جمع کرائیں

منظوری کا انتظار کریں (عمومی طور پر 25 دن لگتے ہیں)

منظوری کے بعد ویزا آپ کے گھر کورئیر سے پہنچا دیا جائے گا

ماہرین کی مدد بھی دستیاب
اگر آپ خود فارم بھرنے یا مراحل کو سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو بلنک ویزا جیسے ماہر ادارے کی خدمات لے سکتے ہیں۔ وہ آپ کے لیے ویزا کا درست انتخاب کرتے ہیں، تمام کاغذات چیک کرتے ہیں، فارم آپ کی جگہ بھرتے ہیں، سفارت خانے میں جمع کراتے ہیں، اور مفت پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔

آپ صرف ابتدائی 1000 روپے ادا کرتے ہیں، باقی فیس ویزا ملنے کے بعد دی جاتی ہے۔ یوں یہ طریقہ محفوظ، آسان اور وقت بچانے والا ثابت ہوتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION