08:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

آصف زرداری اور ترک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر کرنے پر اتفاق

صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات۔ دونوں صدور نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ترک صدر کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے ماحول سازگار ہے۔ ترکیہ کے کاروباری اداروں کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوان بولے، ترکیہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے ترک صدر ، خاتون اول اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION