11:30 , 7 نومبر 2025
Watch Live

آپریشن "بنیان مرصوص” میں طلبہ کا کلیدی کردار، بھارت کے عزائم ناکام ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوان طلبہ و طالبات نے بھرپور کردار ادا کیا اور بھارت کے اسٹریٹجک مفروضے ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیے۔

انہوں نے یہ بات جناح ویمن یونیورسٹی کراچی کے دورے کے دوران طالبات سے خطاب میں کہی، جہاں انہوں نے آپریشن کی تفصیلات، پاک فوج کی حکمت عملی، اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بلوچستان کے عوام مذہب، ثقافت اور روایات کے گہرے رشتے سے پاکستان سے جڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے حمایت یافتہ چند دہشتگرد بلوچستان کے اس تعلق کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طالبات نے کہا کہ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ سیشن کے اختتام پر طالبات نے مزید ایسے معلوماتی اور حوصلہ افزا پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION