05:08 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ابراہیم علی خان کا بڑا اعتراف’اب سنبھل کر جواب دوں گا!’

ابراہیم علی خان

معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حالیہ دنوں اپنے غصے بھرے ردعمل پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رویہ جذباتی ضرور تھا، مگر ناقد تیمور اقبال کی باتیں "حد سے نیچے” تھیں۔

ابراہیم علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تیمور اقبال کے تبصرے ان کی ناک کے حوالے سے "ذاتی نوعیت کے اور نازیبا” تھے، جس پر وہ خود کو روک نہ سکے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں زیادہ سمجھداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، اور آئندہ ایسے مواقع پر وہ صبر سے کام لیں گے۔ ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کو ایک سیکھنے کے تجربے کے طور پر دیکھتے ہیں اور مستقبل میں زیادہ سنجیدگی سے تنقید کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION