10:55 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب کے بجٹ میں کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر

لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 5300 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کر دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا، جب کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ایوان میں موجود تھیں۔

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION