06:35 , 8 نومبر 2025
Watch Live

احمد آباد طیارہ حادثے میں بھارتی نوجوان کر کٹر بھی ہلاک

احمد آباد طیارہ حادثے میں بھارتی نوجوان کر کٹر بھی ہلاک

احمد آباد میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 270 سے بڑھ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کے بعد تحقیقات میں تیزی آ چکی ہے اور جلد حقائق منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

حادثے کے چھ دن بعد ایک افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر، دیرگھ پٹیل بھی اس حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

دیرگھ پٹیل 23 سالہ نوجوان کرکٹر تھے جو بھارت کے صوبے گجرات سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ انگلینڈ میں لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے اور اب تک 20 میچوں میں 300 سے زائد رنز اور 29 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

دیرگھ پٹیل تعلیمی میدان میں بھی نمایاں تھے اور یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ (انگلینڈ) سے مصنوعی ذہانت میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر رہے تھے۔

لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب نے دیرگھ پٹیل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ہم اس مشکل وقت میں دیرگھ پٹیل کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION