12:58 , 27 جولائی 2025
Watch Live

احمد رفیق کا بڑا انکشاف: انڈسٹری کے طاقتور لوگوں نے ہراساں کیا!

احمد رفیق

پاکستانی اداکار احمد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے شروع میں جنسی ہراسانی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں، جس میں اداکارہ حنا طارق بھی موجود تھیں، احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک بڑے ڈرامے کے سیٹ پر پیش آیا جب ان کی عمر صرف 19 سال تھی۔

احمد رفیق نے کہا کہ نئے فنکاروں کو انڈسٹری میں بااثر افراد کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی آواز اٹھائے تو اس کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرد اداکار بھی ہراسانی کا شکار ہوتے ہیں لیکن شرم یا ڈر کی وجہ سے بات نہیں کرتے۔

اداکارہ حنا طارق نے کہا کہ نئے فنکاروں کو خوداعتمادی کے ساتھ ایسے رویوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION