02:08 , 16 نومبر 2025
Watch Live

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی نماز جنازہ ادا، ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک

اداکارہ حمیرا اصغر علی

لاہور: معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، حمیرا کا جسد خاکی گزشتہ روز کراچی سے لاہور لایا گیا تھا۔ ان کے ہمراہ بھائی، بہنوئی اور دیگر قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

ان کے ماموں محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا حمیرا سے فون پر رابطہ رہتا تھا، اور جب بھی وہ لاہور آتیں تو ان کے گھر ضرور آتیں۔ تاہم، ان کے مطابق کراچی میں حمیرا کا مکمل پتہ معلوم نہ ہونے کے باعث جب ان کا فون بند ہوا، تو اہل خانہ ان سے رابطہ نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمیرا شوبز میں کام کرنا چاہتی تھیں اور اس شعبے میں خوش تھیں، لیکن ان کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ حمیرا کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور خاندان غم میں ہے۔

ان کے بھائی نوید اصغر نے بتایا کہ حمیرا ان کی چھوٹی بہن تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ لاش پولیس کی تحویل میں تھی، اس لیے قانونی کارروائی مکمل ہونے میں وقت لگا۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ تین دنوں سے پولیس اور ایک فلاحی تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھے، جس کے بعد لاش ان کے حوالے کی گئی۔

نوید نے یہ بھی بتایا کہ حمیرا نے 2018 میں کراچی منتقل ہونے کے بعد مصوری کا کام شروع کیا تھا، اور وہ اپنی زندگی اور کام سے مطمئن تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION