12:54 , 16 نومبر 2025
Watch Live

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کئی ماہ پرانی نکلی

کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش گل سڑ چکی تھی اور گھٹنوں کے جوڑ تک گلنے لگے تھے، جب کہ فلیٹ میں تازہ خون کے کوئی آثار نہیں ملے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ نے مئی 2024 میں آخری بار کرایہ ادا کیا تھا اور اکتوبر کے آخر میں بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کر دی گئی تھی۔ فرج میں موجود تمام اشیائے خور و نوش کی میعاد بھی اکتوبر 2024 تک کی تھی۔

پولیس اور لیگل ٹیم نے فلیٹ کو مکمل سرچ کیا، جس کے بعد اسے ڈی سیل کر دیا گیا۔ لیڈی میڈیکو لیگل آفیسر کی جانب سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، تاہم موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

لاش اس وقت برآمد ہوئی جب عدالتی حکم پر پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑا، جو اندر سے بند تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION