02:07 , 16 نومبر 2025
Watch Live

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا، لواحقین سے رابطہ ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے 2018 میں مذکورہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں۔ مالک مکان کے مقدمے پر پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی، جہاں دروازہ توڑنے پر لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے ساتھ کوئی واضح شواہد نہیں ملے، موت کی اصل وجہ کا تعین کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے بعد ہوگا۔ اداکارہ کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پڑوسیوں کے مطابق حمیرا کا بلڈنگ میں کسی سے خاص میل جول نہیں تھا۔ واقعے کے بعد فلیٹ کو عدالتی حکم پر سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر پاکستانی رئیلیٹی شو ’تماشا گھر‘ کے پہلے سیزن میں بھی شریک رہ چکی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION