09:56 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی، نئی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے مختصر وقفے کے بعد دوبارہ واپسی کر لی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بولڈ ویڈیو شیئر کی جس کا کیپشن تھا: "Back like a bad habit”۔

یاد رہے علیزے شاہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ ان کی واپسی پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کئی فینز نے خوش آمدید کہا تو کچھ نے تنقید بھی کی۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے فلم "سُپر اسٹار” سے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ڈرامہ "عہدِ وفا” سے شہرت حاصل کی۔ وہ حالیہ برسوں میں اپنے لباس، اسٹائل اور سوشل میڈیا پر پوسٹس کے باعث تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرتی رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION