12:47 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری ادویات کا الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 7 غیر معیاری دواؤں کے میڈیکل الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے تصدیق کی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کی بعض فارما کمپنیز کی تیارکردہ وٹامن بی 12، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی الرجی ادویات غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ہیں۔

ادویات میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے اور وہ ٹیسٹ پر پوری نہیں اتریں۔ ان ادویات میں

میتھی کوبال انجکشن و ٹیبلٹس، نیوکوبال انجکشن، میکولومائن ٹیبلٹ، ایمیکورون اینٹی بائیوٹک انجکشن، سٹرائل واٹر – ایکوا پی، اورٹیزن ٹیبلٹ اور ڈورسپ اینٹی بائیوٹک ڈرپ شامل ہیں۔

ڈریپ نے مارکیٹ سرویلنس سخت کرنے اور جعلی دواؤں کی سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تمام متاثرہ ادویات کو مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION