03:42 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ارشد ندیم عالمی نیزہ بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے

ارشد ندیم عالمی نیزہ بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور اولمپک ہیرو ارشد ندیم نے عالمی سطح پر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں نیزہ بازی کے شعبے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، ارشد ندیم کے 1,370 پوائنٹس ہیں۔ حیرت انگیز طور پر وہ یہ مقام صرف ایک بین الاقوامی رینکنگ ایونٹ میں شرکت کے باوجود حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 1,445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ اینڈرسن پیٹرز (گریناڈا) 1,431 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اور جولیان ویبر (جرمنی) 1,407 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں چیک ریپبلک کے یاکب وڈلیچ 1,346 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، اور کینیا کے جولیئس یےگو 1,314 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

ارشد ندیم نے رواں سیزن میں واحد مقابلہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بینکاک کے مقام پر کھیلا، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

اگرچہ ان کی بین الاقوامی شرکتیں محدود رہی ہیں، لیکن کارکردگی نے انہیں عالمی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں برقرار رکھا ہے۔ ارشد آئندہ 2 سے 3 بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، جو کہ ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے قبل ان کی فارم اور رینکنگ کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION