09:04 , 16 جولائی 2025
Watch Live

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کے بعد انعامات کے وعدوں کی حقیقت بیان کر دی

پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم نے انعامات کے اعلانات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ارشد ندیم نے گزشتہ برس 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت نجی اداروں نے کروڑوں روپے کے کیش انعامات اور پلاٹس دینے کے اعلانات کیے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ اعلان کردہ تمام پلاٹس جعلی تھے اور انہیں ایک بھی پلاٹ نہیں دیا گیا۔ البتہ تمام کیش انعامات انہیں مل چکے ہیں۔

نوجوان ایتھلیٹس کی ٹریننگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا فوکس اپنی کارکردگی پر ہے، لیکن جو نوجوان ان کے پاس آتے ہیں، انہیں کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION