ارمغان اپنے پیسوں سے نشہ کرواتا تھا، دوستوں کے حیران کن انکشافات!

کراچی میں نیو ایئر پارٹی کے دوران ہونے والے تنازعے کے حوالے سے دوستوں اور عینی شاہدین کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارمغان نامی نوجوان اکثر اپنے پیسوں سے دوستوں کو تفریحی مواقع فراہم کرتا تھا، لیکن مصطفی کے ساتھ اس کا مالی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق نیو ایئر پارٹی کے موقع پر مصطفی کو کئی بار بلایا گیا لیکن اس نے شرکت سے گریز کیا اور ہاکس بے پر اپنی الگ پارٹی رکھی۔ دوستوں کے مطابق مصطفی نے بتایا تھا کہ ارمغان اکثر اسے اپنے گھر بلاتا تھا مگر وہ وہاں جانا نہیں چاہتا تھا۔
معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب معلوم ہوا کہ مصطفی اور ارمغان کے درمیان دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم پر تنازعہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مصطفی نے ارمغان سے وہی چیز خریدی تھی جو وہ خود بھی استعمال کرتا تھا، لیکن بعد میں اس کی قیمت کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ارمغان نے رقم دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد مصطفی نے کسی بہانے سے وہ رقم وصول کر لی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مصطفی آخر ارمغان کے گھر کیوں گیا تھا۔
دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق نیو ایئر پارٹی میں ‘جنگل بوائے’ نامی ویڈ کا استعمال کیا گیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مصطفی اسے کہاں سے منگواتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ویڈ کی پیکنگ پر اسکریچ کرنے سے پن لوکیشن معلوم ہو جاتی تھی کہ اسے کس مقام پر کھولا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق مصطفی جو سامان ارمغان کو بیچتا تھا، وہ خود بھی وہیں بیٹھ کر استعمال کرتا تھا۔ ارمغان کے پاس 30 سے 35 گارڈز موجود ہوتے تھے، جبکہ ہر وقت 8 سے 10 باؤنسرز دن اور رات کے لیے متعین رہتے تھے۔ عینی شاہدین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ارمغان کے گھر میں باؤنسرز ہر وقت سر پر کھڑے رہتے تھے اور کوئی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتا تو وہ فوراً روک دیتے۔
ارمغان کے دفاتر شاہراہِ فیصل اور ڈیفینس فیز 8 میں بھی موجود تھے، تاہم اطلاعات کے مطابق اس نے چار سے پانچ ماہ پہلے اپنے دفاتر، شیر کے بچے، گارڈز اور باؤنسرز کو ختم کر دیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق مصطفی سے آخری ملاقات عثمان سواتی کی میت میں ہوئی تھی، جبکہ ارمغان سے آخری ملاقات ڈیڑھ سے دو ماہ قبل ہوئی تھی۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…22 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…5 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…7 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…8 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…8 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…4 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…5 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…7 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…7 گھنٹے ago