06:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر تضاد، ایران کی تردید

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر تضاد، ایران کی تردید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جس سے بارہ دنوں سے جاری تنازع کا اختتام ممکن ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا: "یہ مکمل طور پر طے ہو چکا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی ہو گی،” انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی منگل کی صبح 4 بجے جی ایم ٹی سے نافذ ہو گی۔

تاہم، ایرانی حکام نے امریکی صدر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے کہا کہ تہران نے امریکہ سے کسی قسم کی جنگ بندی کی پیشکش نہیں سنی اور نہ ہی اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوئی وجہ ہے۔

ایرانی اہلکار نے کہا: "اس وقت دشمن ایران پر حملہ آور ہے اور ہم جوابی کارروائیاں بڑھانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ہم امریکہ یا اسرائیل کے بیانات پر یقین نہیں رکھتے، یہ صرف فریب ہیں تاکہ اپنی جارحیت کو جواز دیا جا سکے۔”

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران آنے والے 48 گھنٹوں میں ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ایران دو سال تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔ ایرانی فریق نے امریکی جنگ بندی کے اعلان کو ایک "چال” قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION