02:43 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو تباہ کرنے پر تل گیا

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو تباہ کرنے پر تل گیا۔ کئی دن گزرنے کے بعد بھی فلسطینی قیدی رہا نہ ہوسکے۔ حماس نے بھی مزید مذاکرات سے انکار کردیا۔

حماس رہنما باسیم نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ جب تک فلسطینی قیدی رہا نہیں ہوتے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

دوسری جانب سفاک اسرائیل نے غزہ میں عارضی گھروں پر پابندی لگا دی۔ کھلے آسمان تلے سردی سے ٹھٹر کر چھ فلسطینی بچے دم توڑ گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ طولکرم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کی آڑ میں بارہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر جبکہ درجنوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION