02:38 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ

اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کی خبروں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے اور توانائی کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹ کا اندیشہ پیدا کر دیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ اور نائمیکس لائٹ سویٹ کروڈ کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ خطے میں کسی بڑی جنگ کے آغاز کا خوف ہے، جو دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اگر بڑھتی ہے، تو یہ نہ صرف تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال سکتی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی اس تنازع میں دھکیل سکتی ہے۔ خاص طور پر اگر ایران، تیل کی ترسیل کے اہم راستے، آبنائے ہرمز کو نشانہ بناتا ہے تو عالمی سطح پر کروڑوں بیرل یومیہ تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کا ایک اہم بحری راستہ ہے، جہاں سے دنیا کے کل تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے۔ اس راستے کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک توانائی عالمی منڈی تک پہنچاتے ہیں۔

توانائی کی ماہر وندانا ہری نے کہا، "یہ ایک نازک صورتحال ہے، جو جلدی ختم بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ ہم نے پچھلے سال اپریل اور اکتوبر میں دیکھا، یا یہ ایک بڑے جنگی تنازع میں تبدیل ہو سکتی ہے جو مشرق وسطیٰ کی تیل کی فراہمی کو متاثر کرے۔”

ایم ایس ٹی فنانشل کے سربراہ برائے توانائی تحقیق، سول کیوانک کا کہنا تھا، "اس وقت ہم مارکیٹ کا ابتدائی ردعمل دیکھ رہے ہیں، لیکن آئندہ ایک یا دو دن میں واضح ہو جائے گا کہ یہ صورتحال کس طرف جا سکتی ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION