06:59 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے شبلی فراز کی عبوری ضمانتوں کی منظوری دیتے ہوئے ہر مقدمے میں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں 17 جنوری تک منظور کر لیں۔

یاد رہے کہ شبلی فراز کے خلاف تھانہ مارگلہ، تھانہ ترنول، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار میں دو مختلف مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION