03:45 , 8 نومبر 2025
Watch Live

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے مختلف علاقوں میں پارک گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ادھر، مظفرآباد میں بھی شدید آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ آج سے 20 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش کے دوران شہری بالائی علاقوں میں سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب ، گوجرخان اور گرد و نواح میں طوفانی بارش سے گندم کی کھڑی اور کٹائی کی گئی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION