02:42 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسمارٹ فونز کا دور ختم؟ مارک زکربرگ نے بڑا اعلان کر دیا

مارک زکربرگ

مارک زکربرگ نے اسمارٹ فونز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے ان کے متبادل کی پیشکش کر دی ہے۔ میٹا کے سربراہ کے مطابق اسمارٹ گلاسز جلد موبائل فونز کی جگہ لے سکتے ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیں گے۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ گلاسز اگلے دس سال میں اسمارٹ فونز کو مقبولیت اور افادیت میں پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا، "2030 کی دہائی میں وہ وقت آئے گا جب آپ کا اسمارٹ فون زیادہ تر جیب میں ہی رہے گا۔”

اسمارٹ گلاسز نہ صرف ہینڈز فری تجربہ فراہم کریں گے بلکہ یہ زیادہ قدرتی اور سماجی کمپیوٹنگ کے لیے موزوں ہوں گے۔ ان میں اضافی حقیقت (AR) کی خصوصیات کے ذریعے حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرنے، سوالات کے جواب دینے، راستے دکھانے اور فوری خبریں دینے جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔

اسمارٹ گلاسز کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیٹا اور ہماری حقیقی دنیا کا انضمام صارفین کے لیے زندگی کو آسان اور جدید بنا دے گا۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہماری روزمرہ کی زندگی میں بڑی مثبت پیش رفت کا سبب بنے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION