02:20 , 8 نومبر 2025
Watch Live

اسٹیج اداکارہ کیساتھ افسوسناک واقعہ

صادق آباد: پنجاب کے شہر صادق آباد میں ایک اسٹیج اداکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اداکارہ کی حالت بگڑنے پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متاثرہ اسٹیج اداکارہ کا الزام ہے کہ تین افراد نے اُسے ایک پارٹی میں شرکت کیلئے ڈیرے پر بلایا، جہاں نشہ آور مشروب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی کیلئے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION