03:37 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مائیکروسافٹ کا اسکائپ بند کرنے کا اعلان، 22 سالہ سفر کا اختتام

مائیکروسافٹ نے اپنے مشہور ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال بعد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ کمپنی کے نئے پلیٹ فارم "میٹنگ” کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد کیا گیا، جس پر مائیکروسافٹ اب مکمل توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

مائیکروسافٹ میٹنگ میں اسکائپ کی تمام اہم خصوصیات جیسے ویڈیو کالز، میسجنگ اور فائل شیئرنگ موجود ہیں، اور صارفین یہ تمام سہولیات مفت استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ دو سال میں میٹنگ کے صارفین کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اسکائپ کا آغاز اگست 2003 میں ہوا تھا اور اب یہ 5 مئی 2025 کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION