01:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاک بھارت جنگ کے باعث کینسل ہونے والے امتحانات کب ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئی

لاہور: محکمہ تعلیم نے پاک بھارت جنگ کے دوران کینسل ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگ کے باعث 7 مئی کو کینسل ہونے والا امتحان اب 16 جون 2025 کو ہوگا۔ مظفر گڑھ، آزاد کشمیر میر پور اور راولاکوٹ میں 8 مئی کا کینسل شدہ پیپر اگلے ماہ 17 جون کو ہوگا۔ ان علاقوں میں 9 مئی کا پیپر 18 جون جبکہ 10 مئی کا پیپر 19 جون کو ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ رول نمبر سلپ وہی رہے گی دوبارہ اپلوڈ نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION