01:07 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امریکا ایران تنازع کو ہوا دینے کی بجائے کشیدگی کم کرے، چین

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران سے شہریوں کے فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو تنازع بڑھانے کے بجائے کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور دباؤ ڈالنے سے صورتحال بہتر نہیں ہوگی، بلکہ خطے میں کشیدگی اور تنازع مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

چین نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل تنازع کو ہوا دینے کے بجائے اسے روکنے اور ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION