11:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

امریکا میں شہابی پتھر گھر کی چھت پر آ گرا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

امریکی ریاست جارجیا میں ایک روشن شہابی پتھر (بولائیڈ) آسمان کو چمکاتا ہوا گزرا اور اس کا ایک ٹکڑا میک ڈونوف کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرا گیا، جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

امریکن میٹیور سوسائٹی کے مطابق یہ ایک بڑا اور روشن شہابی پتھر تھا، جس نے فضا میں داخل ہوتے ہی زوردار آواز (سونک بوم) پیدا کی۔ شہابی پتھر کو دوپہر کے بعد جارجیا، ٹینیسی اور کیرولائنا سمیت کئی علاقوں میں دیکھا گیا۔

ہینری کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION