11:52 , 27 جولائی 2025
Watch Live

امریکا کو خدشہ تھا اسرائیل تباہ ہو جائے گا، اسی لیے جنگ میں کودا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران-اسرائیل جنگ میں اس لیے مداخلت کی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔

قوم سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کا دفاعی نظام توڑ کر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابلِ شکست ہے، اور امریکا کی مداخلت کے باوجود ایرانی طاقت کمزور نہیں ہوئی۔

انہوں نے قوم کو صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس اے قبل آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا تھا کہ ایران کو خطے میں موجود اہم امریکی اڈوں تک مکمل رسائی حاصل ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو جوابی کارروائی دوبارہ دہرائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکا کے معروف عسکری مرکز العدید ایئربیس پر حملہ کر کے اسے واضح نقصان پہنچایا۔ ان کے بقول، ایران نے امریکا کو "منہ پر زوردار طمانچہ” مارا اور واضح کر دیا کہ "طاقت کے کھیل” میں اب صرف ایک فریق نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION