01:06 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امریکہ نے یوکرین سے 20,000 میزائل مشرق وسطیٰ منتقل کر دیے

امریکہ نے یوکرین سے 20,000 میزائل مشرق وسطیٰ منتقل کر دیے

امریکہ نے اپنے میزائل اور دفاعی نظام یوکرین سے ہٹا کر مشرق وسطیٰ منتقل کر دیے ہیں۔ اس بات کی تصدیق امریکی وزیر دفاع نے خود کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی افواج اور عملے کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں کیونکہ خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے لیے مختص 20,000 میزائل اب مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ اقدام یوکرین کے دفاع کو کمزور کر سکتا ہے، خاص طور پر روس کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دفاعی نظام کی منتقلی اس بات کا اشارہ ہے کہ واشنگٹن اس وقت خطے میں کسی بڑی جھڑپ کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION