01:34 , 7 نومبر 2025
Watch Live

مجھے پاکستان اور وہاں کے لوگ بہت پسند ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان اور وہاں کے لوگ بہت پسند ہیں، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، ان کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی، میں نے مداخلت کی اور جنگ کو روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، اور ماضی میں بھی انہیں ایک دوست ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جب کہ انہوں نے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی دانشمندی کی تعریف بھی کی۔

جنوبی ایشیائی امور کے ماہرین کے مطابق، پاکستان نے سفارتی سطح پر جو اعتماد امریکا سے حاصل کیا، وہ بھارت اربوں ڈالر کی تجارت کے باوجود بھی حاصل نہیں کر سکا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION